Tag Archives: gaming

Pakistan vs India Aisa Cup Final Kabbadi 2012 Lahore

6 Nov
جب میں نے ٹیلی ویزن کی سکرین پر سری لنکا  اور افغانسستان کی ٹیموں کا مٹچ دیکھا تو مجے بھی اپنی اپنے گاؤں میں کھیلی جانے ولی کھیل کا براہ راست دیکھنے کا شوق ہوا . میرا گھر پنجاب سٹڈیم جہاں پر میچ  کھیلا جا رہا تھا صرف ٣٠ منٹ کی دور تھا . میں نے اپنے ماموں اور چھوٹے بھائی کو ساتھ لیا اور سٹڈیم کی جناب نکل پڑے . ہم جب وہاں پہینچے تو ایسا لگ رہا تھا ک جیسے سارا لاہور ہی سٹڈیم میں آیا ہوا ہے . بہرحال ہم نے موٹر کیکلے کو وائر لاق لگایا اور سٹڈیم کی جانب بڑھے . ہم کو سیدھے راستے سے اندر داخل ہونے کا موقع نا ملا تو ہم نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح سٹڈیم کی دیوار پھلانگی 
پھر جب سٹڈیم میں داخل ہو کر میری پہلی نظر گرونڈ پر پڑی تو مجے ہر طرف لوگ ہی لوگ نظر آے . ایسا  لگ رہا تھا کے جیسے کوئی کرکٹ کے میچ کا فائنل ہو . تماشائی تو صرف ایک دوسرے کی طرف پہلے دیکھتے اور پھر شور مچاتے کے پاکستان کا پوانٹ ہوا ہے .لوگوں کو بیٹھنے تک کی جگہ نئی مل رہی تھی . لوگ ایک دوسرے کے قندوں کے اوپر سے دیکھنے کی کوشش کرتے 

میچ میں لوگوں کا ملا جولا  روجھان رہا کچھ لوگ تو کہتے کی صرف اور صرف پاکستان کو جیتنا چاہیے اور کچھ کہ رہے تھے کہ جو بھی جیتے لیکن گیم مزے کی ہو . وہاں میرے سمیت کچھ لوگوں کا وقت تو آگے والے لوگوں کا سر نیچے کرواتے کرواتے گزر گیا کیوں کہ اتنا ہجوم تھا کہ کچھ نظر نئی آ رہا تھا . کچھ لوگ فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے اور کچھ آگے سے لڑنے لگ جاتے کچھ لوگوں کا گلہ نعرے لگا لگا کر خراب ہو رہا تھا . میچ برابر برابر ہی جا رہا تھا انڈیا کی ٹیم جو کہ عالمی کپ کی فاتح تھی اپنے فل فام میں دکھائی نئی دے رہی تھی . ایک مزے کی بات یہ تھی کے جب پاکستان کا کھلاڑی نمبر لے کر آتا تو سب کہتے کے اس کے جیسے کوئی نئی ہ لیکن جب انڈیا کا کھلاڑی نمبر لیتا تو کافی سارے لوگ یے کہنے لگ جاتے کے میچ بک ہے . میچ کے مہمان   خصوصی انڈین پنجاب کے نائب وزیرے
آعلی تھے
 لاہور والوں کی تو آج عید ہی لگ رہی تھی اور میچ بھی لوگ بغیر پیسوں کے دیکھنے کو مل رہا تھا . کبڈی پنجاب کا روایتی کھیل ہے .جو کے پہلےصرف دیہاتوں تک محدود تھا اب اس قسم کے مقابلوں کی وجہ سے ہر گھر میں دیکھا جانے لگا ہے جس میں بہت سارا کریڈٹ انڈیا
کے سردار بھاہیوں کو جاتا ہے .  میچ جاری تھا ور سکور ہو گیا تھا پاکستان ٣٦ اور انڈیا ٣١ -لوگوں میں اضطراب بڑھاتا جا رہا تھا ایسے میں ہی میچ میں ایک لڑائی سی شروع ہو گی . انڈیا کے کوچ کو بار بار گرونڈ میں آنے پر ریڈ کارڈ دیکھا دیا گیا اور اسی پر انڈیا کی ٹیم نے احتجاج کے طور پر کھلاڑیوں کو روکھنا چھوڑ دیا . اس طرح میچ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں دے دیا گیا . کافی سارے لوگ اس بات پر خوش نا تھے لیکن پاکستان کے جیتنے کی خوشی میں بھنگڑا ڈالنے اور سٹڈیم کی چھت سے پھلانگ کر کھلاڑیوں کے ساتھ جا ملے . ایسے میں پنجاب پولیس بےبس نظر آئ .

The positive thing of this match that I realized was the respect and love for the Indian team this time. People also loved the Kabbadi and cheered for each and every point of the match.

This is my first article and I wrote it only the love I have for Kabbadi. I loved the Kabbadi when I used to be in village and now I feel proud that this game is being watched in many homes especially in Punjab.